• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئندہ کوئی نقاب پوش کسی اسمبلی میں گھسا تو مثالی سزا دیں گے، ایاز صادق


اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ آئندہ کوئی نقاب پوش کسی اسمبلی میں گھسے گا تو اسے مثالی سزا دی جائے گی، اس حوالے سے قانون سازی بھی کریں گے۔

انہوں نے 18ویں اسپیکر کانفرنس کے اختتام پر مشترکہ نیوز کانفرنس کی اور کہا کہ ان کے پاس کوئی مذ اکرات کےلیے آیا تو دروازے کھلے ہیں، کمیٹی بن گئی تو معاملات ضرور آگے بڑھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو آخری موقع دے رہا ہوں، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کی تشکیل میں پیشرفت نہ ہوئی تو خود چیئرمین نامزد کردوں گا۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ اگر ہمارے پاس کوئی مذاکرات کےلیے آئے گا تو کردار ادا کریں گے اور معاملات آگے بھی بڑھیں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ بھرتیوں کے عمل کو اسپیکر کی صوابدید کے بجائے فنانس کمیٹی کے حوالے کر دیا ہے، اسپیکرز کانفرنس کی تجاویز اور اصلاحات کو مانیٹر کیا جائے گا۔

سردار ایاز صادق نے یہ بھی کہا کہ جب بھی ضرورت پڑی پروڈکشن آرڈرجاری کریں گے۔

اس سے قبل اسپیکرز کانفرنس میں کشمیر اور فلسطین کے مسائل حل کرنے پر زور دیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید