• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا: حکومتی فنڈنگ کی میعاد آج رات ختم، شٹ ڈاؤن کی تیاری کا الرٹ جاری

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

امریکی ایجنسیوں کو حکومتی شٹ ڈاؤن کی تیاری کے لیے الرٹ کردیا گیا۔ امریکا کی حکومتی فنڈنگ کی میعاد آج رات ختم ہو رہی ہے۔ 

واشنگٹن سے وائٹ ہاؤس کے ذرائع کے مطابق حکومتی اخراجات سے متعلق ری پبلکن بل ایوان نمائندگان نے مسترد کر دیا تھا۔ 235 ارکان نے بل کے خلاف جبکہ 174 نے حمایت میں ووٹ دیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت کے باوجود 38 ری پبلکن ارکان نے مخالفت میں ووٹ دیا۔ 

قانون ساز ڈیڈ لائن میں توسیع کرنے میں ناکام رہے تو امریکی حکومت جزوی شٹ ڈاؤن پر چلی جائے گی۔ 

امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے کہا ہم ایک اور حل کے ساتھ آئیں گے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید