• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سے میچ میں جنوبی افریقی کھلاڑی کو غصہ مہنگا پڑگیا


جنوبی افریقا کے کھلاڑی ہینرک کلاسن کو دوسرے ایک روزہ میچ میں آؤٹ ہونے کے بعد غصہ دکھانا مہنگا پڑگیا۔

کیپ ٹاؤن میں پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ایک روزہ میچ کے دوران آؤٹ ہونے کے بعد ہینرک کلاسن نے اسٹمپ کو لات ماری تھی۔

جنوبی افریقی کھلاڑی کو اس اقدام کے باعث جرمانے کے ساتھ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا ڈی میرٹ پوائنٹ بھی مل گیا ہے۔

ہینرک کلاسن پر میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ انہیں آئی سی سی نے ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دیا ہے۔

جنوبی افریقی کھلاڑی نے آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کے لیول ون کی خلاف ورزی کی، جس پر انہیں جرمانے کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

ہینرک کلاسن نے میچ میں 74 گیندوں پر 97 رنز کی باری کھیلی ، وہ آؤٹ ہونے والے آخری کھلاڑی تھے۔

کلاسن نے 44 ویں اوور کی پہلی گیند پر نسیم شاہ کو چھکا مارنے کی کوشش کی اور وہ باؤنڈری لائن پر کیچ آؤٹ ہوگئے تھے۔

پاکستان نے میچ میں جنوبی افریقا کو 81 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید