• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین ہاکی ٹیم کو ائیر پورٹ پر روک لیا گیا

کرا چی ( اسٹاف رپورٹر)کسٹم حکام نے خواتین ہاکی ٹیم کےکوچ اور کھلاڑیوں کولاکھوں روپے مالیت کا سامان غیر قانونی طریقے سے لانےکے الزام پر ائیرپورٹ پرروک لیا،پاکستان کسٹمز کے ترجمان کے مطابق بعد میں پوچھ گچھ کے بعد انہیں چھوڑ دیا گیا، کوچ آل حسن ٹیم کے ساتھ لاکھوں مالیت کے آٹو پارٹس اور پان لیکر آئے تھے، اور اسےخواتین کھلاڑیوں کے ٹکٹس پر بک کرایا گیا تھا، خواتین ٹیم کو کراچی یونیورسٹی کی ٹیم بتایا گیا تھا تاہم یونیورسٹی کے ڈائریکٹر کھیل راشد قریشی نے کہا ہے کہ ہماری کوئی ٹیم بیرون ملک نہیں گئی اور نہ ہی ہم نے انہیں ویزا لگوایا،کے ایچ اے کے سکریٹری سید حیدر حسین نے بھی کہا ہے کہ کراچی ہاکی ایسوسی ایشن نے کسی بھی ٹیم کو این او سی جاری نہیں کیا۔
تازہ ترین