راولپنڈی (نمائندہ جنگ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر ایک راولپنڈی کے جج شوکت کمال ڈار نے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کیخلاف درج کیس کی سماعت وکلاء کے نہ ہونے پر یکم نومبر تک ملتوی کر دی، عدالت نے سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو قتل کیس میں ضمانت کے بعد بیرون ملک فرار ہو جانے پر سابق صدر پرویز مشرف کو اشتہاری قرار دیکر ان کی تمام منقولہ وغیرمنقولہ جائیداد ضبط کرنے کا حکم دیا تھا۔