لاہور( جنرل رپورٹر )سابق وزیر اعظم نواز شریف کے مرض کی تشخیص ہوگئی، پلیٹ لٹس میں کمی بیشی جاری جبکہ وزیراعظم کی ہدایت پر مریم نواز کو دوبارہ والد کے پاس اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ڈاکٹرز کے مطابق بیماری کا نام اکیوٹ آئی ٹی پی ہے جو قابل علاج ہے،نواز شریف کو5روز تک امیونوگلوبلین کا انجکشن لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،سابق وزیراعظم نواز شریف چوتھے روز بھی10رکنی میڈیکل بورڈ کی زیر نگرانی سروسزاسپتال لاہور میں زیر علاج ہیں جہاں ان کے طبی معائنے کے ساتھ ساتھ ضروری اور اہم ٹیسٹ بھی کیے جا رہے ہیں۔ پلیٹ لیٹس میں کمی بیشی کے باعث نوازشریف کے جسم میں اندونی طورپر بلیڈنگ ہو رہی ہےجس سے جسم پر خون کے دھبے بن گئے ہیں جو خطرناک ہیں تاہم میڈیکل بورڈ نے مزید پانچ روز امیونو گلو بلین کے انجکشن لگانے سمیت دیگر ادویات سے علاج شروع کر دیاہے جبکہ پروفیسر ڈاکٹرطاہر سلطان شمسی نے اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ نواز شریف کی بیماری کی تشخیص ہو گئی ہے اور ان کو لاحق بیماری کا نام اکیوٹ آئی ٹی پی ہے جو قابل علاج ہے،پلیٹ لیٹس کی کمی کے ساتھ ساتھ نواز شریف کا بلڈپریشر اور شوگر لیول بھی بڑھ کیا جس کے لیے ڈاکٹروں نے انہیں انسولین کا انجکشن لگانے سے سمیت بلڈپریشر کی ادویات بھی شروع کر دی ہیں اور انکے کارڈیک انجائنا ’ٹروپ ٹی ’ٹروپ آئی ٹیسٹ سمیت کارڈیک انزائم کےٹیسٹ بھی میڈیکل بورڈ کی جانب سے تجویز کئے گئے ہیں۔ نواز شرف کی صحت سے متعلق موصول ہونے والی تازہ اطلاعات کے مطابق نواز شریف کی طبیعت مزید خراب ہو گئی ہے۔ نواز شریف کے جسم پر خون کے دھبے بن گئے ہیں۔پلیٹ لیٹس میں کمی کے باعث نوازشریف کے جسم میں بلیڈنگ ہو رہی ہے۔