اٹارنی جنرل آف پاکستان انور منصور نے انکشاف کیا ہے کہ حکومت کو کیس سے متعلق علم ہی نہیں تھا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ سے نواز شریف کی ضمانت اور رہائی کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئےاٹارنی جنرل آف پاکستان نے کہا کہ عدالتی کارروائی جس انداز سے چلی ہے انہیں اس پر افسوس ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے عدالت کے روبرو کہا کہ نواز شریف پنجاب حکومت کی تحویل میں ہیں۔
یہ بھی پڑھیے:اینکر پرسنز نے وثوق سے کہا ڈیل ہوگئی
انور منصور خان نے مزید کہا کہ وفاق کو نواز شریف کی درخواست ضمانت سے متعلق عدالتی کارروائی کا نوٹس ملا اور نہ ہی حکومت کیس میں پارٹی تھی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی درخواست پر نواز شریف کی انسانی بنیادوں پر عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا فیصلہ سنایا ہے۔