• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی والے بھی سندھی ہیں، گورنر ہاؤس پر مظاہرے میں آئیں، قادر مگسی

حیدرآباد(بیورورپورٹ) سندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی نے کہا ہے کہ کراچی کے عوام بھی سندھی ہیں سندھ کی وحدت اور سالمیت کے حق میں گورنر ہائوس ہمارے مظاہرے کا بھرپور حصہ بنیں مارچ کے دوران 9 روز میں ہم کورنگی‘ اورنگی‘ عزیز آباد‘ لالو کھیت‘ڈیفنس‘ لیاری سمیت ہر علاقے میں جا کر اپنا پیغام پہنچائیں گے کہ ہمارے آباو اجداد نے سندھ جس طرح ہمارے حوالے کیا تھاقیامت تک اسے اسی طرح قائم رکھیں گے اردو بولنے والوں کو بھی ساتھ لے کر چلنے کی کوشش کریں گے۔

تازہ ترین