• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمنی میں ’انسٹاگرام میوزیم‘ کُھل گیا


خوبصورت اور رنگا رنگ فن پاروں کے ساتھ تصاویر بنانی ہوں تو ’انسٹاگرام میوزیم‘ پہنچ جائیں، جرمنی میں اپنی نوعیت کا منفرد میوزیم کُھل گیا۔

تصاویر کے شوقین افراد بہترین اور اچھی تصاویر لینے کے لیے ناصرف منفرد مقام کا انتخاب کرتے ہیں بلکہ کئی طرح کے فلٹرز کا استعمال بھی عام ہے ایسے ہی افراد کے لیےجرمنی میں ’انسٹاگرام میوزیم‘ کُھل گیا ہے۔

جرمنی کے شہر Düsseldorf میں قائم یہ ’انسٹاگرام میوزیم‘ 1500 میٹر پر اسکوائر ایریا پر بنایا گیا ہے جس میں 29 مختلف کمرے چمک دار اور رنگین دیواروں سے مزین ہیں جہاں صارفین خوبصورت لباس پہن کر سیلفی لے سکتے ہیں۔

ایک کمرے میں تو کھانے پینے کی نقلی اشیاء جیسے کپ کیکس، برگر وغیرہ بھی رکھی گئی ہیں تاکہ نوجوانوں کو ریسٹورینٹ کا سا ماحول بھی مل سکے اور وہ سیلفیاں اور فوٹوگراف بنا سکیں۔

واضح رہے اس سے قبل ایسا تجربہ امریکا میں بھی کیا گیا تھا اور ’آئس کریم میوزیم‘ نے کافی مقبولیت حاصل کی تھی۔

تازہ ترین