• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر: مرمتی کام کے باعث مختلف علاقوں میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ

سکھر(بیور ورپورٹ)سکھر سمیت گردو نواح کے علاقوں میں گرمی کی آمد کے ساتھ ہی بجلی کا بحران شدت اختیار کر گیا، شہری علاقوں میں 14سے 16گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں 18سے20گھنٹے کی طویل لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے، شہر کے اکثریتی علاقوں میں صبح 8بجے سے سہ پہر 3بجے تک 7گھنٹے بجلی مسلسل بند رہتی ہے ، سیپکو کی جانب سے سال بھر سردیوں اور گرمیوں کسی بھی موسم میں مرمتی کام کا سلسلہ جاری رہتا ہے اور مرمتی کام کی آڑ میں بجلی کی غیر اعلانیہ، طویل دورانیہ کی لوڈشیڈنگ نہ صرف کاروباری سرگرمیاں متاثر کرتی ہے بلکہ تعلیمی اداروں، اسپتالوں سمیت عام صارفین بجلی کو بھی سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جمعیت علماء اسلام کے صوبائی صدر مفتی محمد ابراہیم قادری، ایوان صنعت وتجارت سکھر کے صدر عامر علی خان غوری، عرفان صمد، یعقوب ملک، اسرار بھٹی ،سکھر پارٹیز الائنس کے چیئرمین مشرف محمود قادری، ڈاکٹر سعید اعوان، سکھر اسمال ٹریڈر ز کے صدر حاجی ہارون میمن،د وسرے گروپ کے صدر حاجی جاوید میمن سمیت دیگر سیاسی، سماجی، مذہبی اور عوامی حلقوں نے گرمی کی آمد کے ساتھ ہی بجلی کی غیر اعلانیہ اور طویل لوڈشیڈنگ کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے مطالبہ کیا ہے کہ وہ صبح کے وقت سیپکو دفاتر میں افسران کی موجودگی اور بجلی کی فراہمی کو یقینی بنائیں اور زائد ریڈنگ ، ڈیڈکشن بل ارسال کرنے والے ملازمین کے خلاف فوری طور پر محکمہ جاتی کارروائی کی جائے۔
تازہ ترین