• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آزادی تک کشمیری عوام کے ساتھ کھڑے ہیں‘ سردارزادہ عمیر محمدحسنی

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ کے لائژن اسسٹنٹ سردارزادہ میر عمیر محمد حسنی نے کہا ہے کہ روز اول کی طرح آج بھی پوری قوم کشمیری عوام کے ساتھ کھڑی ہے اورآزادی تک کشمیریوں کے ساتھ ہیںان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا قبل ازیں ان کی قیادت میں یوم سیاہ کشمیر کے سلسلے میں اتوار کو سیٹلائٹ ٹاون سے ریلی نکالی گئی جو مختلف شاہراہوں سےہوتی ہوئی کوئٹہ پریس کلب کے سامنے پہنچ کر مظاہرے میں تبدیل ہوگئی شرکاء نے کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے کشمیر کے پرچم اور بینرز اٹھارکھے تھے اور بھارتی مظالم کے خلاف نعرے بازی کر رہے تھےسردارزادہ میرعمیر محمد حسنی ‘علی محمد حسنی اور حبیب الرحمن درانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 27اکتوبر 1947ء وہ سیاہ دن ہے جب بھارت نے کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کیا جسے کشمیری عوام نے آج تک تسلیم نہیں اوربھارتی جارحیت و قبضے کے خلاف 72سال سی جدوجہد کر رہے وزیراعظم عمران خان نے یو این میں جس طرح ملک کی نمائندگی کرتے ہوئے کشمیری عوام کے لئے آواز بلند کی وہ ناقابل فراموش ہے انہوں نے ترکی کے صدر رجب طیب اردگان اور ملائیشیا کے مہاتیر محمد کوکشمیری عوام کیلئے آواز بلند کرنے پرخراج تحسین پیش کیا۔  
تازہ ترین