اسلام آباد ہائی کورٹ نے نوازشریف کی ضمانت اور سزا معطلی کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ تحریری فیصلہ چار صفحات پر مشتمل ہے۔
تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ نوازشریف کی ضمانت 8ہفتوں کے لیے منظور اور سزا معطل کی جاتی ہے۔
فیصلے کے متن میں کہا گیا ہے کہ نوازشریف کی طبیعت خراب رہتی ہے تو پنجاب حکومت سے رجوع کرسکتے ہیں، پنجاب حکومت کےفیصلہ کیےجانےتک نوازشریف ضمانت پر رہیں گے،نوازشریف پنجاب حکومت سے رجوع نہیں کرتے تو 8ہفتے بعد ضمانت ختم ہوجائے گی۔
فیصلے میں 20،20لاکھ روپے کے دو نئے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
تحریری فیصلے کی کاپی درج ذیل ہے۔