• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

پاک افغان سرحد پر جھڑپ، افغانی فورسز کی چترال کے شہری علاقے پر گولہ باری، 6 فوجی 5 سویلین زخمی، پاکستان کی جوابی کارروائی سے افغان چوکیوں کو نقصان

افغان فورسز کی چترال کے شہری علاقے پر گولہ باری، 6فوجی ،5سویلین زخمی


کراچی(جنگ نیوز) پاک افغان سرحدپر جھڑپ، افغانی فورسز کی چترال کے شہری علاقے پر گولہ باری، 6 فوجی، 5 سویلین زخمی، پاکستان کی جوابی کارروائی سے افغان چوکیوں کو نقصان، افغان فورسز نےکنڑ سے آروندو میںگولہ باری کے لیے مارٹر گولوں اور بھاری مشین گنوں کا استعمال کیا،زخمیوں میں خاتون بھی شامل، دونوں ممالک کے فوجی حکام کے درمیان رابطے کے بعد فائرنگ رک گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ʼافغان فورسز نے صوبے کنڑ سے چترال کے گاؤں آروندو کی شہری آبادی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 6 جوان اور ایک خاتون سمیت 5 شہری زخمی ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ʼافغان سیکورٹی فورسز نے مارٹر گولوں اور بھاری مشین گنوں کا استعمال کیا۔بیان میں کہا گیا کہ پاک فوج کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں افغان سرحدی پوسٹوں کو شدید نقصان پہنچا۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے فوجی حکام کے درمیان رابطے کے بعد فائرنگ رک گئی ہے۔

تازہ ترین