• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لہسن ایک قدرتی اینٹی بائیوٹک شمار کیا جاتا ہے جو انسانی جسم پر کسی بھی بیماری کے حملے کی مزاحمت کرتا ہے خاص طور پر اگر اسے خالی پیٹ باقاعدگی کے ساتھ کھایا جائے۔

یہ بھی پڑھیے: مُنہ سے لہسن، پیاز کی بُو کو کیسے دُور کیا جائے؟

ماہرین کا تمام لوگوں کو مشورہ ہے کہ صحت مند صبح کے لیے اس قدرتی علاج کو اپنانے کی کوشش کریں۔

یہ بھی پڑھیے: لہسن کے7 حیرت انگیز فوائد

کھانسی کے لئے مفید:

لہسن کا نہار منہ استعمال ایسے تمام جراثیم کا خاتمہ کرتا ہے جو غذا کے ہضم میں رکاوٹ بنتے ہیں اور آنتوں کو ان جراثیم سے محفوظ رکھتا ہے، طاقتور قدرتی اینٹی بائیوٹیک میں موجود عناصر کھانسی کے لئے مفید اور شافی علاج ہے۔

فاضل چربی گھٹانے میں مفید:

نہار منہ یا خالی پیٹ لہسن کے استعمال سے یہ جسم کی فاضل چربی کو ختم کرتا ہے، خون کو پتلا کرتا ہےجس سے کولیسٹرول کی سطح کوکنٹرول کرنے میں مدد ملتی ہے۔

جگر اور مثانے کی کارکردگی کی بہتری

صبح کے وقت خالی معدے کی حالت میں لہسن کے چند دانے کھانا بلند فشار خون کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔ اور دوران خوان کو سرگرم کردیتا ہے ، اس کے علاوہ یہ جگر اور مثانے کی کارکردگی کو بھی بہتر بناتا ہے۔




بھوک کو بہتر بناتا ہے

لہسن کا نہار منہ استعمال بھوک کو بہتر بناتا ہے اور ہاضمے کے عمل کو مضبوط کرتا ہے۔ لہسن کا استعمال انسان کے اعصابی نظام کو تقویت دیتا ہے اور دباؤکے احساس کو کم کرتا ہے۔

صبح خالی پیٹ لہسن کا استعمال پیٹ میں ہونے والی خرابیوں میں بھی مفید ہے خاص طور پراسہال کی کیفیت میں یہ بہت فائدہ مند ہے۔

علاوہ ازیں لہسن اْن بہترین عناصر میں سے سمجھا جاتا ہے جو انسانی جسم کو زہریلے مواد سے محفوظ رکھتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: نیند نہ آئے تو تکیے کے نیچے لہسن رکھ دیں

خیال رہے کہ اگر آپ معدے کے زخم (السر) جیسے طبی مسائل سے دوچار ہیں تو آپ کو چاہیے کہ خالی پیٹ لہسن کھانے سے پہلے ڈاکٹر سے مشورہ کر لیں۔

تازہ ترین