• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کارکنان نے خواتین رپورٹرز کو دھرنا کوریج سے روک دیا

جمعیت علمائے اسلام ف کےکارکنان نے خواتین رپورٹرز کو دھرنے کی کوریج کرنے سے روک دیا۔ ایک نجی ٹی وی کی خاتون اینکرکو کارکنوں نے گھیر لیا اورجلسہ گاہ سےنکال دیا۔

کارکنان نے خواتین رپورٹرز کو دھرنا کوریج سے روک دیا


خواتین رپوٹرز جب دھرنے کی کوریج کے لیے جلسہ گاہ پہنچیں تو وہاں موجود کارکنان اور سیکورٹی نے انہیں جلسہ گاہ میں داخل ہونے سے روک دیا۔

جے یو آئی ف کے سیکورٹی رضا کاروں نے کہا کہ خواتین جلسہ گاہ میں داخل نہیں ہو سکتیں اور خواتین رپورٹرز دھرنے کی کوریج بھی نہیں کر سکتیں۔

نجی ٹی وی چینل کی خاتون اینکر جب دھرنے کے شرکاء کے ساتھ پروگرام کرنے جلسہ گاہ پہنچیں تو انہیں جے یو آئی ایف کے کارکنان نے گھیر لیا۔ کارکنان کے ایک جم غفیرنے خاتون اینکر کا گھیراؤ کیا اورا نہیں جلسہ گاہ سے نکال دیا۔

سیکورٹی پر مامور رضا کاروں نے کہا کہ وہ خواتین رپوٹرز کو پنڈال میں داخلے کی اجازت نہیں دے سکتے۔

تازہ ترین