• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ داخلہ پنجاب کا تحریک غلبہ اسلام پر پابندی لگانے کا فیصلہ

لاہور (آصف محمود) محکمہ داخلہ پنجاب نے کالعدم جماعت الفرقان کی ذیلی تنظیم تحریک غلبہ اسلام پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تحریک غلبہ اسلام کا تعلق حرکت المجاہدین اور حرکت جہادالاسلامی سے ثابت ہونے پر یہ اقدام کیا جا رہا ہے۔ معتبر ذرائع نے ’’جنگ‘‘ کو بتایا کہ کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے جماعت الفرقان کو وزارت داخلہ کی طرف سے کالعدم تنظیم قرار دیئے جانے کی تصدیق کی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ تحریک غلبہ اسلام لوگوں کو ریاست کے خلاف اکسانے اور ملک میں امن و عامہ کی صورتحال خراب کرنے کی اہلیت رکھتی ہے ۔

تازہ ترین