• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسد قیصر کا شہباز شریف اور میاں افتخار سے رابطہ


اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر رہنما میاں افتخار سے ٹیلیفونک رابطہ کرلیا۔

اسد قیصر نے شہباز شریف سے گفتگو میں موقف اختیار کیا کہ معاملات مذاکرات کے ذریعے افہام و تفہیم کے ساتھ حل کیے جائیں۔

اپوزیشن لیڈر نے جواباً کہا کہ حزب اختلاف نے حکومت سے مذاکرات کا راستہ بند نہیں کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اور اپوزیشن لیڈر نے جمہوریت کی مضبوطی کے لیے اقدامات پر اتفاق کیا ہے۔

اسد قیصر نے میاں افتخار سے گفتگو میں آزادی مارچ اور اس کے جمہوریت پر پڑنے والے اثرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تازہ ترین