• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مولانا کا ایجنڈا منی لانڈرنگ اور کرپشن کا تحفظ ہے، اسلم اقبال


وزیراطلاعات پنجاب میاں اسلم اقبال نے مولانا فضل الرحمٰن، اسفند یار ولی سمیت اپوزیشن کی قیادت پر تنقید کے تیر چلادیے۔

لاہور میں نیوز کانفرنس سے خطاب میں میاں اسلم اقبال نے کہا کہ ایک دوسرے کو گالیاں دینے والے ملک کی لوٹی دولت بچانے کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے:میاں افتخار کا اسلم اقبال کے بیان پر جواب

انہوں نے کہا کہ فضل الرحمٰن کا ایجنڈا منی لانڈرنگ کرنے والے سیاستدانوں کو تحفظ دینے کا ہے۔

وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ مولانا چاہتے ہیں کہ کرپشن کیسز سے توجہ ہٹ جائے اور ملکی دولت لوٹنے کی کھلی چھوٹ دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان کے عوام کا پیسا ہے، کچھ بھی ہوجائے سابق کرپٹ حکمرانوں سے چمڑی اور دمڑی دونوں لیں گے۔

وزیر اطلاعات پنجاب نے مزید کہا کہ آزادی مارچ کے کنٹینر پر سوار فضل الرحمٰن کے والد نے پاکستان بننے کو گناہ کہا تھا، مولانا نے بھارت جا کر اجیت دوول سے ملاقات کی۔

انہوں نے عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کے والد نے پاکستان میں دفن تک ہونا پسند نہیں کیا تھا۔

میاں اسلم اقبال نے یہ بھی کہا کہ رات کنٹینر پر محمود خان اچکزئی بھی تھے جو ہمسائے ملک کے نمائندے ہیں۔

تازہ ترین