عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سینئر رہنما میاں افتخار نے وزیراطلاعات پنجاب میاں اسلم اقبال کو جواب دے دیا۔
رہبر کمیٹی کے اجلاس کے بعد مشترکہ پریس بریفنگ کے دوران میاں افتخار نے کہا کہ ہمارے والدین تک بات نہ پہنچے، ہم نے قربانیاں دی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ جو ہمارے اکابرین کی عزت نہیں کرے گا وہ ہم سے بھی وہی توقع رکھے۔
اس سے قبل لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران اسلم اقبال نے آزادی مارچ میں شریک اپوزیشن جماعتوں کو ہدف تنقید بنایا تھا۔
انہوں نے مزید کہا تھا کہ آزادی مارچ کے کنٹینر پر سوار فضل الرحمٰن کے والد نے پاکستان بننے کو گناہ کہا تھا۔
وزیر اطلاعات پنجاب نے یہ بھی کہا تھا کہ اسفندیار ولی کے والد نے پاکستان میں دفن تک ہونا پسند نہیں کیا تھا۔