• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پہلا ون ڈے: پاکستان ویمن نے بنگلہ دیش کو 29 رنز ہرادیا

پہلا ون ڈے: پاکستان ویمن نے بنگلہ دیش کو 29 رنز ہرادیا


پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے پہلے ایک روزہ میچ میں بنگلہ دیش کو 29 رنز سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی ہے۔ 

سیریز کا دوسرا اور آخری میچ 4 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان ویمن ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 49 ویں اوور میں 215 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔

ناہیدہ خان نے 68، بسمہ معروف نے 39 اور عالیہ ریاض نے 37 رنز بنائے۔

بنگلادیش کی جانب سے جہاں آرا عالم نے تین پنا گھوش اور ناہیدہ اختر نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

جواب میں مہمان ٹیم 48ویں اوور میں 186 رنز پر ڈھیر ہوگئی، نگار سلطانہ 58 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔

ثناء میر نے 3، نشرا سندھو، ڈیانا بیگ اور سعدیہ اقبال نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

میچ کے دوران بہترین پرفامنس دکھانے پر ناہیدہ خان کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

میچ کے بعد بنگلہ دیش ویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی فہیمہ خاتون نے کہا کہ بیٹنگ اچھی نہیں رہی جبکہ مینجر جاوید عمر نے کہا کھلاڑیوں کی انفرادی کارکردگی بہتر ہے بحیثیت ٹیم اچھا کھیلنا ہوگا۔

تازہ ترین