• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور ‘سٹریٹ چلڈرن کیلئے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

پشاور(وقائع نگار)الخدمت فاؤنڈیشن خیبر پختونخوا کے تحٹ سٹریٹ چلڈرن کے لئے وزیر کالونی سنٹر میں الخدمت ہسپتال نشتر آباد پشاور کے اشتراک سے فری میڈیکل کیمپ منعقد کیاگیا جس میں مجموعی طور پر 300بچوں کو مفت طبی ریلیف اور ادویات فراہم کی گئیں۔ الخدمت کے شعبہ صحت کے صوبائی انچارج ڈاکٹرمحمد اشفاق کی نگرانی میں میڈیکل ، ڈینٹل ، آئی اورای این ٹی ماہرین سمیت 10ڈاکٹروں ، لیبارٹری ٹیکنیشن اور طبی عملہ پر مشتمل ٹیم نے بچوں کا طبی معائنہ کیا ان کےHBS اورHCV،ملیریا ، ٹائیفائیڈ اور آئی ٹسٹ کئے گئے اور انہیں مفت ادویات فراہم کئے گئے ۔ الخدمت فاؤنڈیشن خیبر پختونخوا کے صدر خالد وقاص نے کیمپ کا افتتاح کیا۔الخدمت فاؤنڈیشن کے صوبائی منیجر تعلیم وحید اللہ،منیجر میڈیا نورالواحدجدون،ڈپٹی منیجر تعلیم ثناء اللہ،ہیلتھ آفیسر عبدالرازق اورسی پی سی کے پراجیکٹ آفیسر مشتاق خان نے کیمپ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر خالد وقاص نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت صوبے کے مختلف اضلاع میں چائلڈ پروٹیکشن پراجیکٹ کے تحت سٹریٹ چلڈرن کو تعلیم کی طرف راغب کرنے کے لئے 11سنٹرز قائم ہیں جہاں پر مجموعی طور پر484بچے زیر تعلیم ہیں۔الخدمت فاؤنڈیشن ان بچوں کو تعلیم کے ساتھ صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے کوشاں ہیں اس مقصد کے لئے الخدمت ہسپتال نشترآباد کے اشتراک سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں پشاور کے سٹریٹ چلڈرن سنٹروں میں زیر تعلیم 300طلبہ کا مفت طبی معائنہ کیا گیا اور انہیں ادویات فراہم کی گئیں۔
تازہ ترین