• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماہا آج انتہائی شدید سمندری طوفان بن جائے گا

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سائیکلون ’ماہا‘ کراچی سے 770 کلومیڑر دور جنوب اور جنوب مغرب میں موجود ہے ، یہ شدت اختیار کررہاہے اور آج انتہائی شدید سمندری طوفان کی صورت اختیار کرجائے گا ۔

ماہا آج انتہائی شدید سمندری طوفان بن جائے گا


محکمہ موسمیات کے مطابق ’ماہا‘ سے پاکستانی ساحلی پٹی کو طوفان سے کوئی خطرہ نہیں، مگر سمندر میں طغیانی کے باعث ماہی گیروں کو سمندر میں نہ جانے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔

ذرائع موسمیات کا بتانا ہے کہ بحیرہ عرب کے مشرقی وسط میں موجود شدید ترین سمندری طوفان ’ماہا‘ گزشتہ 12 گھنٹوں سے شمال مغرب کی جانب بڑھ رہا ہے اور اس کے مرکز میں 180سے200کلومیڑ فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

شدید ترین سمندری طوفان ماہا مشرق اور شمال مشرق کی جانب رخ کرنے کے بعد بھارتی گجرات کی جانب بڑھے گا اور 6 نومبر کی رات یا 7 نومبر کی علی الصبح شدید ترین سمندری طوفان کی صورت میں بھارتی گجرات کو پار کرے گا۔

پاکستانی ساحل کو سمندری طوفان سے کوئی خطرہ نہیں تاہم ماہی گیر احتیاط کریں اور آج سے گہرے سمندر میں نہ جائیں۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مشرق کی جانب سے ہوائیں 18کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں اور شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 23.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے اور ہوا میں نمی کا تناسب 43فیصد ہے۔

تازہ ترین