• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’ٹرمینیٹر‘نے باکس آفس پر’جوکر‘ کو ناک آؤٹ کردیا

’ٹرمینیٹر‘نے باکس آفس پر’جوکر‘ کو ناک آؤٹ کردیا


ہالی ووڈ سائنس فکشن ایکشن فلم’ ٹرمینیٹر ‘نے باکس آفس پر’ جوکر‘ کو ناک آؤٹ کر دیا، ’ ٹرمینیٹر ڈارک فیٹ‘ نے امریکی باکس آفس پر 4 ارب 50 کروڑ روپے کما لیے۔

سیریز کی چھٹی فلم’ ٹرمینیٹر ڈارک فیٹ ‘نے ریلیز ہوتے ہی نارتھ امریکن باکس آفس پر قبضہ جمالیا ، فلم نےتین دن میں 4 ارب 50 کروڑ روپے کمالیے ۔

تجزیہ کاروں کے مطابق یہ کمائی توقعات سے بہت کم ہے جبکہ ٹرمینیٹرکو جوکر سے سخت مقابلہ درپیش ہے ۔

پانچ ہفتے پہلے ریلیز ہونے والی ’جوکر ‘نے اس ویک اینڈ پر 2 ارب 15 کروڑ روپے کا بزنس کیا ۔

باکس آفس پر جادوگرنی انجلینا جولی کی ’ملیفیسنٹ : مسٹریس آف ایول‘ تیسرے نمبر پر رہی جس نے ایک ارب نوے کروڑ روپے کمائے ۔

تازہ ترین