• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کرکٹ ٹیم سڈنی سے کینبرا پہنچ گئی جہاں وہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز کا دوسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کل کھیلے گی۔

پاک آسٹریلیا سیریز کا دوسرا ٹی ٹوئنٹی کل کینبرا میں کھیلا جائے گا جس کو کھیلنے کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم سڈنی سے بذریعہ بس کینبرا پہنچ گئی ہے۔

کینبرا میں کھلاڑیوں کا پریکٹس سیشن نہیں ہوگا البتہ ہائی کمیشن کی جانب سے گرین شرٹس کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام کیا گیا۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جانے والا دوسرا ٹی ٹوئنٹی کل پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجکر 10 منٹ پر شروع ہوگا۔

واضح رہے کہ 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ گزشتہ روز سڈنی میں کھیلا گیا تھا جو بارش کی وجہ سے بے نتیجہ ختم ہوگیا تھا۔

دوسری جانب ٹیسٹ سیریز کے لیے کپتان اظہر علی سمیت ٹیسٹ اسکواڈ کے 10 کھلاڑی آج صبح لاہور سے آسٹریلیا کے لیے روانہ ہوئے ہیں۔

تازہ ترین