• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اظہر کی قیادت میں ٹیسٹ اسکواڈ آسٹریلیا روانہ

قومی کرکٹ ٹیم کے نئے ٹیسٹ کپتان اظہر علی سمیت ٹیسٹ اسکواڈ کے 10 کھلاڑی آسٹریلیا روانہ ہو گئے۔

اظہر کی قیادت میں ٹیسٹ اسکواڈ آسٹریلیا روانہ


یہ بھی پڑھیے: قیادت چھوڑنے کا فیصلہ حالات کے مطابق درست تھا، اظہر

پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ کے کھلاڑی آج صبح لاہور سے براستہ دبئی سڈنی کے لیے روانہ ہوئے ہیں، قومی کرکٹرز دبئی میں چند گھنٹے ہوٹل میں قیام کریں گے۔

آسٹریلیا روانہ ہونے والے کرکٹرز میں کپتان اظہر علی کے علاوہ عابد علی، اسد شفیق، عمران خان سینئر، کاشف بھٹی، محمد عباس، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود اور یاسر شاہ شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلی جائے گی جس کا پہلا ٹیسٹ میچ 21 نومبر سے برسبین میں شروع ہوگا ۔

ٹیسٹ میچ سے قبل پاکستان ٹیم دو ٹور میچز بھی کھیلے گی۔

تازہ ترین