• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فخر عالم کا خلا میں پاکستانی پرچم لہرانے کا عزم

پوری دنیا کا کامیابی کے ساتھ 23 روز میں چکر لگانے والے پاکستانی گلوکار و اداکار فخر عالم نے اب خلا میں پاکستانی پرچم لہرانے کی ٹھان لی ہے۔

مشن پرواز کے ایک سال مکمل ہونے پر فخرعالم نے دستاویزی فلم ’مشن پرواز‘ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ریلیز کر دی، فخر عالم نے اپنے بیان میں لکھا ہے کہ میں چاہتا ہوں اس طرح کے کارنامے پاکستان سے اور بھی لوگ انجام دیں، پاکستانیوں میں بے حد ٹیلنٹ اور صلاحیت ہے، میری اگلی منزل خلا کا سفر کرنا ہے، میں چاہتا ہوں کہ پاکستان کا جھنڈا بھی خلا میں لہرائے، مجھے آپ سب کی دعاؤں کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مشن پرواز کی یادیں تازہ کرتے ہوئے کہا کہ مجھے امید ہے کہ آپ سب لوگوں کو مجھ پر فخر ہو گا۔

فخر عالم کی دستاویزی فلم ’مشن پرواز‘ میں 23 دن کی رکاوٹوں سے بھرے سفر کی جھلکیاں دکھائی گئی ہیں جو کہ 10 اکتوبر کی صبح 7 بجے امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر واٹرز سے شروع ہوا تھا، ’مشن پرواز‘ کو ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر فخر عالم نے کہا ہے کہ میں ہمیشہ پاکستانی ہونے پر فخر کرتا ہوں اور ہمیشہ ایسے کام کرتا ہوں جو کہ میرے ملک کے لیے باعث فخر بنے۔

واضح رہے کہ ’مشن پرواز‘ کے بعد فخر عالم کا نام دنیا کا چکر لگانے والے پہلے پاکستانی کے نام سے جانا جاتا ہے۔

تازہ ترین