کراچی(اسٹاف رپورٹر) نامور گلوکار فخر عالم مشن پرواز مکمل کرکے دنیا کا چکر لگانے والے پہلے پاکستانی بن گئے ہیں،وہ کا دنیا چکر مکمل کرکے ہفتہ تین نومبر کوامریکی ریاست فلوریڈا پہنچے جہاں سے وہ آج وطن واپس آئیں گے۔
تفصیلات کے مطابق نامور گلوکار فخر عالم دنیا کا چکر لگانے والے پہلے پاکستانی بن گئے۔ 10 اکتوبر کی صبح امریکہ کی ریاست فلوریڈا سے مشن پر واز کا آغاز کیا اور اس مشن کے تحت وہ دنیا کے مختلف ممالک کے 32 اسٹاپس پر گئے جن میں بوسٹن کینیڈا، گرین لینڈ، آئس لینڈ، برطانیہ، کورثیا مصر، بحرین، ڈھاکا، بینکاک، جکارتا، سنگاپور، آسٹریلیا، فلپائن، جاپان، روس، الاسکا، دبئی اور فلوریڈا شامل ہیں۔
فخر عالم پاکستان 16 اکتوبر کو کراچی پہنچے جہاں سے وہ لاہور اور اسلام آباد سے ہوتے ہوئے آگے بڑھے،29 اکتوبر کو روس پہنچے تو ویزہ کی میعاد ختم ہونے پر امیگریشن حکام کی جانب سے انہیں حراست میں بھی لیا گیا تاہم حکومت پاکستان کی مداخلت کے بعد انہیں نیا ویزہ جاری کیا اور انہوں نے روس دوبارہ اپنے سفر کا آغاز کیا اور ہفتہ تین نومبر کو امریکہ کی ریاست فلوریڈا دوبارہ پہنچ کر دنیا کا چکر مکمل کیا وہ آج وطن واپس آئیں گے۔