• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں کلب روڈ پر نالے کے اُوپر سے گزرنے والی سڑک دھنس گئی جس کے باعث وہاں سے گزرنے والا ٹرک گڑھے میں پھنس کر الٹ گیا۔

میٹرول پول سگنل کے قریب کلب روڈ پر سڑک بیٹھ گئی اور قریب سے گزرنے والا دودھ کا ٹرک گڑھے میں دھنس گیا جس کے بعد پی آئی ڈی سی چوک سے میٹروپول جانے والی سڑک بند کر دی گئی۔

حادثے کے بعد ٹرک میں موجود دودھ کی سپلائی کے کنٹینرز بھی باہر گر گئے جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ،تاہم ٹریفک پولیس کی اضافی نفری نے موقع پر پہنچ کر ٹریفک کی روانی بحال کی ۔

تازہ ترین