• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاں بحق ہونیوالوں کے ورثاء کے غم میں برابر شریک ہیں، حمزہ شہباز

لاہور (پ ر) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و ایم این اے حمزہ شہباز نے گلشن اقبال پارک میں خود کش دھماکہ کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے معصوم انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے۔ صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ، وزیرزراعت ڈاکٹر فرخ جاوید، وزیر محنت راجہ اشفاق سرور اور وزیر معدنیات چودھری شیر علی خان نے گلشن اقبال پارک دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔ صوبائی وزراء نے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ اس اندوہناک واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔  
تازہ ترین