• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اتار چڑھاؤ کے بعد تیزی، 100 انڈیکس 81 پوائنٹس بڑھ گیا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکسچینج ,اتارچڑھاؤ کے بعدتیزی پر اختتام ، 100انڈیکس میں 81پوائنٹس کا اضافہ ،سرمایہ کاری مالیت مزید 23ارب 45کروڑ روپے بڑھ گئی ،کاروباری حجم گزشتہ روزکی نسبت 48.46 فیصد زائد جبکہ 52.43 فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ مارکیٹ کے اختتام پر 100انڈیکس 80.85پوائنٹس اضافے سے 35358.31 پوائنٹس پر بندہوا۔منگل کومجموعی طورپر 370 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے 194 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ، 153 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 23 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں 23ارب 45کروڑ 61لاکھ 37ہزار 891 روپے کااضافہ ریکارڈ کیا گیا،جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر 68کھرب 47ارب 2کروڑ 14لاکھ 55ہزار 721روپے ہوگئی۔منگل کومجموعی طور پر 30 کروڑ 84لاکھ 84ہزار 510شیئرز کا کاروبار ہوا،جوپیرکی نسبت 10کروڑ 7لاکھ ایک ہزار 810شیئرز زائد ہیں۔قیمتوں کے اتارچڑھاؤ کے حساب سے کولگیٹ پامولیو کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت 70.25روپے اضافے سے 1998.00 روپےہوگئی ۔

تازہ ترین