• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شوگر کے مریضوں کیلئے سردیوں کے 6 مفید پھل

موسم سرما کے رنگ برنگے، مزیدار اور صحت بخش پھل دیکھ کر ہی کھانے کا بے حد دل کرتا ہے، مگر شوگر کے مریضوں کو ہر پھل کا استعمال دیکھ بھال کر کرنا پڑتا ہے۔

ماہرین غذائیت کے مطابق شوگر کے مریض ہر پھل کا استعمال نہیں کر سکتے، کچھ پھلوں کے استعمال سے انسانی جسم میں انسولین کی مقدار غیر معمولی سطح پر پہنچ جاتی ہے، خون میں موجود گلوکوز کی سطح بھی بگڑ جاتی ہے جس کے سبب شوگر کے مریضوں کے لیے پھل صحت بخش ثابت ہونے کے بجائے نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

شوگر کے مریضوں کیلئے سردیوں کے 6 مفید پھل


شوگر کے مریضوں کو مارکیٹ جانے سے پہلے معلوم ہونا چاہئے کہ انہیں کونسے پھل خریدنے ہیں؟ مندرجہ ذیل یہ 6 مزیدار پھل شوگر کے مریض استعمال کر سکتے ہیں۔

مالٹے یا کینو

وٹامن سی سے بھر پور مالٹوں میں اینٹی آکسیڈنٹ اجزاء بھی پائے جاتے ہیں جس سے انسانی جسم سے فاضل مادوں کی صفائی ممکن ہوتی ہے، مالٹوں میں بڑی تعداد میں فائبر بھی موجود ہوتا ہے جس سے بلڈ پریشر اور شوگر لیول کو متوازن سطح پر رہنے میں مدد ملتی ہے۔

ناشپاتی

ناشپاتی میں طبی جز ’گلیسیمک‘ پائے جانے کے باعث کاربوہائیڈریٹس کو جلدی سے ٹوٹنے اور ہضم ہونے میں مدد ملتی ہے، ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کے لیے بھی ناشپاتی بے حد مفید پھل ہے، ماہرین غذائیت کے مطابق اس کا چھلکا غذائیت سے بھر پور ہوتا ہے اسی لیے اسے چھلکے سمیت کھانا چاہئے۔

امرود

امرود میں مالٹوں سے زیادہ وٹامن سی پایا جاتا ہے، غذائیت سے بھرپور امرود میں پوٹاشیم اور فائبر کی بڑی مقدار پائی جاتی ہے جبکہ سوڈیم کی تعداد کافی کم ہوتی ہے، سردیوں میں یہ پھل شوگر کے مریضوں کے لیے ایک بہترین آپشن ہے۔

کیوی

کتھئی اور ہرے رنگ کا یہ چھوٹا سا پھل قدرتی طور پر اینٹی بائیو ٹک اور اینٹی فلامنٹری خصوصیات کا حامل ہے ، اس میں فائبر بھی پایا جاتا ہے، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں افزائش پانے والا کیوی پھل اب پاکستان میں بھی با آسانی دستیاب ہے۔

سیب

سیب میں ایک منفرد اینٹی آکسیڈنٹ ’ اینتھو سیانن‘ پایا جاتا ہے جو شوگر کو متوازن رہنے میں مدد فراہم کرتا ہے، سیب میں بڑی مقدار میں آئرن بھی پایا جاتا ہے، اس میں موجود مختلف طبی اجزاء کے باعث سیب کے لیے یہ جملہ مشہور ہے جس کا اردو ترجمہ ہے کہ ’ روزانہ ایک سیب کھانے سے ڈاکٹر کی ضرورت نہیں رہتی‘

انگور

سردیوں کا صحت بخش ، مزیدار اور میٹھے رس سے بھرےپھل انگور سے بھی شوگر کنٹرول کرنے میں مدد ملتی ہے، انگور میں  موجود جز فائیٹو کیمکل ’ سیزوراٹول‘ پائے جانے کے باعث قدرتی طور پر انسانی جسم میں انسولین بننے میں مدد ملتی ہے۔

احتیاط

تمام پھلوں کو مناسب مقدار میں استعمال کیا جائے۔

کسی بھی غذا یا پھل کی زیادتی مضرِ صحت ثابت ہو سکتی ہے۔

شوگر کے مریض اپنے معالج کے مشورے کے مطابق غذا کا استعمال کریں۔

تازہ ترین