• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیالکوٹ اور دیگر علاقوں میںسخت سیکیورٹی میں مسیحیوں کی خصوصی عبادت

سیالکوٹ‘شیخوپورہ‘ننکانہ (نمائندگان جنگ ) سیالکوٹ اور دیگر علاقوں میںسخت سیکیورٹی میں مسیحیوں کی خصوصی عبادت کی گئیںملک بھر کی طرح  ضلع سیالکوٹ  میں بھی مسیحی برادری نے اتوار کے روز ایسٹر کو روایتی طور پر  منایا۔ ایسٹر   کے موقع پر  مسیحی برادری کے لوگوں نے اپنے دوست احباب کے لئے دعوتوں کا  اہتمام  کیا اور ان سے تخائف کا تبادلہ بھی کیا۔ اقلیتی رکن اسمبلی ذوالفقار غوری ، ڈاکٹر نیلم طارق اور جاوید گل ایسٹر کے حوالے سے  کہا کہ تمام مذاہب کی  اصل روح احترام آدمیت ہے جس کو اختیار کر کے  کامیابی کو اپنا  اپنامقدر بنایا جا سکتا ہے اور اس سے ملک کی تقدیر کو بھی بدلا جا سکتا ہے جو ہماری اولین  ذمہ داری ہے۔ شیخوپورہ سےنمائندہ جنگ کے مطابق حکومت پنجاب کی طرف سے پولیس سمیت تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کی گئی تھی کہ اتوار کو ایسٹر کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے جائیں اور مسیحی برادری کی عبادت گاہوں کے علاوہ پبلک مقامات پر بھی سکیورٹی بڑھائی جائے، ان ہدایات کے پیش نظر گرجا گھروں میں واک تھرو گیٹس تک کابندوبست بھی کیا گیا تھا مگر لاہور میں پارک میں دہشت گردی ہوگئی ۔منڈی فیض آ با د سے نامہ نگار کے مطابق  شہر اور گردو نواح میں  مسیحی  برادر ی نے ایسٹر کا تہوار  جوش وخروش سے منایا  اور یہاں مسیحی کالونی ،ریحانوالہ اور مضافات کے گرجا گھروں میں تقاریب کا انعقاد ہوا اور اس موقع پر عبادت گاہوں میں مسیحی برادری   کے مردوخواتین  اور بچوں نے  رنگ برنگے نئے کپڑے پہن کر عبادات اور مذھبی رسومات  میں بھر پور شرکت کی اور اس دوران پادریوں نے ملکی سلامتی اور دھشت گردی کے خاتمہ کےلئے اجتماعی دُعائیں کرائیں  ،  بعض گرجا گھروں میں  دُعائیہ تقاریب میں مسلمانوں کی بھی شرکت،اور مسیحیوں کے گھروں میں خصوصی پکوان بنائےگئے، اور  ایسٹر کے موقع پر  پولیس کی جانب سے گرجاگھروں کی سیکیورٹی کےلئے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ننکانہ صاحب سےنمائندہ جنگ کے مطابق ملک بھر کی طرح ننکانہ صاحب میں بھی مسیحی برادری نے ایسٹر کا دن مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منایا ۔ تفصیلات کے مطابق مسیحی برادری کے مذہبی تہوار ایسٹر کی مرکزی تقریب سالویشن آرمی گرجا گھر ننکانہ صاحب میں منعقد ہوئی جس میں مسیحی برادری کے مرد و خواتین اور بچوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اس موقعہ پر مسیحی پادری میجر شمعون سیموئل نے ایسٹر کے تہوار پر روشنی ڈالی اور ملک و قو م کی سلامتی کے لئے خصوصی دعا کی۔شا ہ کوٹسے نامہ نگار کے مطابق تحصیل شا ہ کو ٹ میں مسیحی برادری نے اپنی مذہبی روایات کے مطابق ایسٹر کا تہوار منایا ۔گرجا گھروں میں مسیحی برادری نے خصوصی عبادت کی ۔
تازہ ترین