• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول نے عوام کے دل جیت لیے ہیں،سیکرٹری اطلاعات سیالکوٹ

سیالکوٹ(نمائندہ جنگ)  پیپلزپارٹی مزدوروں کسانوں، طالبعلموں اور پسے ہوئے طبقات کی نمائندہ جماعت ہے اور پارٹی قیادت کے دل انہی طبقوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں ۔ پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پنجاب کے دورہ کیلئے پسے ہوئے طبقات اور پسماندہ علاقے جنوبی پنجاب کو ترجیح دے کر عوام کے دل جیت لئے ہیں۔   سیکرٹری اطلاعات ماسٹر  شفیع، شکیل علوی ن اور میاں اشرف نے   مشترکہ بیان میں  کہا کہ جنہیں اپنے باپ کا نام یاد نہیں وہ بلاول بھٹو پر تنقید کرکے حفت مٹارہا ہے  ہم  پارٹی کارکنوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اپنی صفوں میں واپس آجائیں آئندہ پیپلزپارٹی ہی حکومت بنائے گی۔
تازہ ترین