• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت صرف سیاسی انتقام پر جی رہی ہے ، شیری رحمان

حکومت صرف سیاسی انتقام پر جی رہی ہے ، شیری رحمان


پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے حکومت پر تنقید کے تیر برسا دیئے۔

سینیٹ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے شیری رحمان نے کہا کہ یہ حکومت صرف سیاسی انتقام پر جی رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب تک موجودہ حکومت نے کو ئی نمایاں کارکردگی قوم کے سامنے پیش نہیں کی۔

شیری رحمان نے کہا کہ وزیر اعظم کو صرف الزامات لگانا آتا ہے اور کچھ نہیں کرتے۔

رہنما پی پی نے کہا کہ وزیر اعظم ہر کسی پر الزامات لگاتے ہیں اور سب کو کہتے ہیں کہ یہ چور ہے، فلاں ڈاکو ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی استحکام آرڈیننس اور پارلیمنٹ کو تالا لگا کر اور مخالفین کو جیلوں میں ڈال کر نہیں آتا ہے۔

تازہ ترین