• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ تیز گام: 44 افراد کی میتیں شناخت کے بعد لواحقین کے سپرد

سانحہ تیز گام: 44 افراد کی میتیں شناخت کے بعد لواحقین کے سپرد


جنوبی پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کے قریب ٹرین میں آگ لگنے سے شہید ہونے والے 44 افراد کی میتیں ڈی این اے کی مدد سے شناخت کے بعد ان کے لواحقین کو سپرد کرنے کے لیے روانہ کردی گئیں۔

ریسکیو ادارے کے مطابق 44 میں سے 31 میتین میرپور خاص، سانگھڑ، عمر کوٹ اور شکار پور 3، 3 جبکہ ایک میت لودھراں منتقل کردی گئی۔

یاد رہے کہ 31 اکتوبر کو کراچی سے لاہور جانے والی تیز گام ایکسپریس میں رحیم یار خان کے قریب تیز گام نامی ٹرین کی کچھ کوچز میں اچانک آگ بھڑک اٹھی تھی۔ 

آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے اس میں موجود لوگوں کو اپنی لپیٹ میں لے کر 74 زندگیوں کا خاتمہ کردیا تھا جبکہ جھلس کر متعدد افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔ 

اس آگ کے حوالے سے امکان ظاہر کیا گیا تھا کہ یہ سلینڈر کے پھٹنے سے لگی۔

وزیراعظم عمران خان نے واقعے پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس کی فوری انکوائری کا حکم بھی دے دیا تھا۔ 

تازہ ترین