آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل12؍ربیع الثانی 1441ھ 10؍ دسمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

سدھو کا کرتارپور کی افتتاحی تقریب میں شرکت کا اعلان

بھارتی سیاست دان اور سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے 9 نومبر کو کرتارپور میں گوردوارے کی افتتاحی تقریب میں شرکت کا اعلان کر دیا۔

سدھو کا کرتارپور کی افتتاحی تقریب میں شرکت کا اعلان



یہ بھی پڑھیے: کرتارپور راہداری کا افتتاح، نارویجن پاکستانی رہنما کیا کہتے ہیں؟

نوجوت سنگھ سدھو نے سینیٹر فیصل جاوید سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے اور کہا ہے کہ دربار صاحب کے افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے بے قرار ہوں، دنیا بھر میں بسنے والے کروڑوں سکھ اپنی مقدس دھرتی کی زیارت کے لیے بے تاب ہیں۔

نوجوت سنگھ سدھو کا کہنا ہے کہ وہ حکومت پاکستان خصوصاً وزیراعظم عمران خان کے شکر گزار ہیں، بابا گرونانک کے 550 ویں جنم دن پر دربار صاحب کا افتتاح تاریخی موقع ہے۔

سینیٹر فیصل جاوید نے نوجوت سنگھ سدھو  کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم تاریخی افتتاح میں مہمان خاص ہوں گے

فیصل جاوید نے  نوجوت سنگھ سدھو سمیت پوری دنیا  کے سکھوں کو دربار صاحب کے افتتاح کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ سدھو سمیت تمام سکھ یاتریوں کے خیر مقدم اور میزبانی کے لیے تیار ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید