آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
بدھ13؍ربیع الثانی 1441ھ 11؍دسمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

طلبا و طالبات محنت کو اپنا منشور بنائیں، امین الحق

کراچی( اسٹاف رپورٹر )چیئرمین بلدیہ غربی اظہار الدین احمد خان نے رکن قومی اسمبلی امین الحق کے ہمراہ مولوی عبدالحق اسکول میں کمپیوٹر لیب کا افتتاح کیا۔ مولوی عبدالحق اسکول میں ویثرن آف کالج (ہیلپنگ ہیومینٹی) الاانصار ایجوکیشن ویلفیئر ایسوسی ایشن کے اشتراک سے بلدیہ غربی میں طلبہ اور طالبات کیلئے کمپیوٹر لیب قائم کی گئی ہے جس سے یہاں رہنے والے محنت کشوں کے بچوں کو جدید تعلیم کی سہولیات میسر آئینگی کمپیوٹر لیب کے قیام کے سلسلے میں تقریب کا اہتمام کیا گیا تقریب میں رکن قومی اسمبلی امین الحق نے چیئرمین بلدیہ غربی کے ہمراہ فیتہ کاٹ کر لیب کا افتتاح کیا اس موقع پراراکین سندھ اسمبلی جناب صداقت حسین ،عدیل شہزاد اور علی خورشیدی نے خصوصی شرکت کی۔ رکن قومی اسمبلی امین الحق نے کہا کہ طلبہ وطالبات محنت کو اپنا منشور بنائیں جب ہم محنت کرینگے تو ہی کامیابی حاصل ہوگی ۔

تعلیم صحت خواتین سے مزید