• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے حالات روز بروز بدتر، سندھ حکومت ناکام ہوگئی، عمران

اسلام آباد (ایجنسیاں) وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ کراچی کے حالات روز بروز بدتر ہورہے ہیں ‘سندھ حکومت مکمل طورپر ناکام ہوچکی ہے۔

ذرائع کے مطابق جمعرات کو تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ کراچی کے حالات دن بدن بد ترین ہو رہے ہیں‘ سندھ حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے‘اس موقع پر عمران خان نے بہت جلد کراچی کا دورہ کرنے کا بھی اعلان کیا۔

دریں اثناء عمران خان سے ڈیرہ غازی خان سے تعلق رکھنے والے تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی نے جمعرات کو یہاں ملاقات کی۔

اس موقع پر وزیراعظم نے ان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی پنجاب خصوصی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ پچھلی حکومتوں نے اس خطہ کو نظر انداز کئے رکھا‘جنوبی پنجاب کےلئے سستی بجلی بشمول شمسی توانائی کی منصوبہ بندی ہو رہی ہے، جنوبی پنجاب کے عوام کےلئے آسانیاں پیدا کریں گے۔

عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے جمعرات کو یہاں وزیراعظم آفس میں ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

عمران خان سے سے چیئرمین اسٹرٹیجک پالیسی پلاننگ سیل ڈاکٹر معید یوسف نے جمعرات کو یہاں وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔

تازہ ترین