اسلام آباد......وزیراعظم نوازشریف نے اٹارنی جنرل سلمان بٹ کا استعفیٰ منظور کرلیا ہے اور ان کی جگہ اشتر اوصاف کو نیا اٹارنی جنرل مقرر کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اٹارنی جنرل سلمان بٹ نےاپنا استعفیٰ وزیر اعظم نواز شریف کو ارسال کیا تھا جو منظور کرتے ہو ئےاشتر اوصاف کونیا اٹارنی جنرل مقرر کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق زاہد حامد کو وزیر قانون و انصاف مقرر کیا ان کے پاس وزارت ماحولیاتی تبدیلی کا اضافی چارج بھی ہوگا ۔