کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)اے این ایف کوئٹہ نے قلعہ عبداللہ ،نوکنڈی، تربت اور پنجگور میں کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات اور ہائیڈرو کلورک ایسڈ قبضے میں لے کر ایک اسمگلر کو گرفتار کر لیا۔ ذرائع کے مطابق اے این ایف کے اعلی حکام کو اطلاع ملی تھی کہ منشیات کےا سمگلر وں نےبھاری مقدار میں منشیات گلستان کے علاقے کلی نورا سلیمان میں چھپا رکھی ہیں جو اندروں ملک اسمگل کی جانی ہے جس پر گزشتہ روز کارروائی کرتے ہوئے برساتی نالے میں چھپائی گئی 1386 کلو گرام چرس برآمد کر لی گئی۔جبکہ اے این ایف کوئٹہ نے نوکنڈی کے علاقے کلی ثناء آباد سے 420 لٹر ہائیڈرو کلورک ایسڈ برڈگری کالج روڈ، پنجگور نذیر احمد سے 380.1 کلو گرام چرس برآمد ہونے پر گرفتار کر لیااسی طرح تربت کے علاقے دھنک میں برساتی نالے میں کھڑی ایک لاوارث ایرانی گاڑی کو تحویل میں لیکر اس سے 500 کلو گرام چرس برآمد کر لی گئی۔