• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھیالوجی اساتذہ کیلئے سروس سٹرکچربنانے کے احکامات جاری

پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائی کورٹ کے جسٹس اکرام اللہ اور جسٹس مس مسرت ہلالی پرمشتمل بنچ نے محکمہ سماجی بہبود مین کام کرنیوالے تھیالوجی اساتذہ کے لئے سروس سٹرکچربنانے کے احکامات جاری کردئیے ۔ عدالت عالیہ نے احکامات گذشتہ روز محکمہ سماجی بہبود کے تھیالوجی ٹیچرمشرف وغیرہ کی جانب سے دائررٹ پٹیشن کی سماعت کے بعد جاری کئے رٹ پٹیشن میں چیف سیکرٹری ،سیکرٹری فنانس ،سیکرٹری و ڈائریکٹر سوشل ویلفیئرسپیشل ایجوکیشن کو فریق بنایا گیا، درخواست گزار وکیل کا موقف تھا کہ درخواست گذارمحکمہ سماجی بہبود کے تحت قائم سکولوں میں تھیالوجی ٹیچرزہیں اورکئی سالوں سے اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں تاہم درخواست گذارکاکوئی سروس سٹرکچرنہیں کیونکہ انہیں محکمہ سوشل ویلفیئرمیں گریڈ10ملا ہے جبکہ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے تھیالوجی ٹیچرزکو گریڈ سولہ دیا گیا فاضل بنچ نے دونوں جانب سے دلائل مکمل ہونے پررٹ پٹیشن منظورکرتے ہوئے سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کو تھیالوجی کے اساتذہ کیلئے سروس سٹرکچر بنانے کے احکامات جاری کردئیے۔
تازہ ترین