• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مانچسٹر میں شدید بارشیں، نظام زندگی درہم برہم

مانچسٹر میں شدید بارشیں، نظام زندگی درہم برہم


برطانیہ کے شمال مغربی شہر مانچسٹر کو بھی شدید بارشوں نے لپیٹ میں لے لیا ہے، شہر میں بارشوں کے باعث متعدد علاقے زیر آب آ گئے ہیں۔

مانچسٹر میں گزشتہ روز سے اب تک 60 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ مضافاتی علاقوں میں شاہراہیں بند کردی گئیں جبکہ ریلوے لائن زیر آب آنے سے مانچسٹر اور لیڈز میں ٹرینوں کی آمدورفت بھی معطل ہو گئی ہے۔

موٹر وے اور مرکزی شاہراہوں پر بھی پانی جمع ہو چکا ہے جس کی وجہ سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا ہے۔

مانچسٹر پولیس اور ایمرجنسی سروسز امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں اور لوگوں کو ریسکیو کیا جا رہا ہے ۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے مزید بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے ۔

تازہ ترین