• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماحولیاتی آلودگی کے تدارک کیلئے جرمنی میں کانفرنس کا انعقاد

فرینکفرٹ (سیّد اقبال حیدر) دنیا بھر میں ماحولیاتی آلودگی کے تدارک کے لیے حکومتی اداروں اور کار ساز کمپنیوں نے ایک سمٹ کا اہتمام کیا جس میں بتایا گیا کہ دنیا بھر کی طرح جرمنی میں سائنس دان اور ماہرین فضا میں پیدا ہونے والی آلودگی میں کمی کے لیے ہر ممکن کوشش کررہے ہیں،اسی سلسلے کی ایک کڑی جرمنی میں بجلی سے چلنے والی کاروں کی حوصلہ افزائی کا اقدام ہے تاکہ پیٹرول اور ڈیزل کے دھویں سے ماحول میں پیدا ہونے والے آلودگی کو کم کیا جا سکے۔جرمن حکومت نے بڑی کارساز کمپنیوں جن میں مرسیڈیز، بی ایم ڈبلیو، اوپلفوکس ویگن شامل ہیں اعتماد میں لے کر کارروائیاں تیز کر دی ہیں، اسی ضمن میں بجلی کی کاروں کی خریداری پر دی جانے والی سہولت کے اخراجات کے لیے مالی مشترکہ اعانت کا فیصلہ کر لیا ہے،ما حولیاتی آلودگی کے تحفظ کی ایک میٹنگ میں یہ اعلان کیا گیا کہ بجلی کی گاڑیوں کے فروغ کے لئے حکومت کی مالی اعانت میں50فیصدکا اضافہ کر دیا گیا ہے اور اس منصوبے کی مدت2050ء تک بڑھا دی گئی ہے۔ یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ برس تک پچاس ہزار بجلی کی گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشن تعمیر ہو جائیں گے ان تمام منصوبوں کے اخراجات میں جرمن حکومت کارساز کمپنیوں کی بھرپور مالی معاونت کرے گی تاکہ ڈیزل اور پیٹرول کے بجائے بجلی سے چلنے والی کاروں کی تعداد میں اضافہ ہو۔
تازہ ترین