• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھر کی حیاتیات اور فطرت کے تحفظ کے لئے تین روزہ عالمی فورم

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی اوربین الاقوامی تنظیم برائے تحفظِ فطرت (IUCN) نے اسلام آباد میں منعقدہ ایشین ریجنل فارم آن کنزرویشن میں تھر پارکر سندھ میں حیاتیاتی اور فطرت کے تحفظ کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات کو پیش کیا۔تین روزہ فورم میں 400سے زائد قومی اور بین الاقومی مندوبین شرکت کررہے ہیں۔ سیشنزکا مقصد پورے پاکستان میں تحفظِ فطرت کے ایجنڈے کو آگے بڑھا نا ہے۔ فورم کا افتتاح وزیرِ اعظم عمران خان نے کیا جنہوں نے پائیدار مستقبل کے حصول کیلئے کام کرنے والے اداروں اور IUCNکے کردار کی تعریف کی۔

تازہ ترین