• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی گیمز سیلنگ میں نیوی کی برتری، موسم مقابلے پر اثرانداز

کراچی(اسٹاف رپورٹر)33ویں قومی گیمز کے سیلنگ چیمپئن شپ میں سینئر کیٹیگری مقابلے بحیرہ عرب کے کھلے سمندر میں جاری ہیں،دوسرے روز جمعہ کو بھی چاروں ایونٹس میں پاکستان نیوی نے اپنی سبقت قائم کی،، تیز ہوائیں نہ چلنے اور بلند موجیں نہ ہونے کی وجہ سے اس کے اثرات مقابلوں میں بھی نظرآئے۔ پشاور نیشنل گیمز کی تیاریاں مکمل ہوگئی ہیں جوش وخروش عروج پر پہنچ گیا، اور پشاور سمیت دیگر کھیلوں کے مقامات پر مختلف کھیلوں کے ٹریننگ کیمپ جاری ہیں جن میں پشاور پہنچنے والی ٹیموں کے پلیئرز بھی ایکشن میں ہیں، گیمز میں واپڈا اسپورٹس بورڈ کا 833رکنی دستہ شریک ہوگا۔

تازہ ترین