• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اکرم درانی نیب میں پیش، بیان ریکارڈ، سوالات کے جواب دئیے

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) جمعیت علمائے اسلام( ف) کے رہنما ء سابق وفاقی وزیراکرم درانی نے نیب کے سامنے پیش ہوکر بیان ریکارڈ کرادیا ہے، سوالات کے جواب دئیے، اثاثہ جات، غیر قانونی بھرتیوں اور پلاٹس کی الاٹمنٹ پر تفتیش کی گئی، نیب نے انہیں 12نومبر کو دوبارہ طلب کرلیا ہے، گزشتہ روز اکرم درانی نیب راولپنڈی کے دفتر میں پیش ہوئے۔ 

نیب ذرائع کے مطابق اکرم درانی سے تین کرپشن کیسز اثاثہ جات، غیر قانونی بھرتیوں اور پلاٹس کی الاٹمنٹ پر تفتیش ہوئی،تفتیش کے دوران اکرم خان درانی سے نیب نے سوالات کئے کہ آپ نےحلقےکے 70 لوگوں کو جعلی ڈومیسائل پر وزارت میں بھرتی کیا؟ وزارت ہاؤسنگ کے افسران نے جعلی ڈومیسائل پر بھرتیاں کیں؟ بھرتی ہونیوالے لوگ آپکے حلقے سے تھے؟ 

جس پر اکرم درانی نے جواب دیا کہ مولانا مارچ کے دھرنے کی وجہ سے نشانہ بنایا جارہا ہے، وزارت میں بھرتیوں سے براہ راست تعلق نہیں، وزارت ہاؤسنگ میں خالی آسامیوں پرمیرٹ میں بھرتیاں کی گئیں، تفتیش مکمل ہونے پر نیب راولپنڈی نے اکرم درانی کو جانے کی اجازت دیتے ہوئے 12 نومبر کو دوبارہ طلب کر لیا ہے۔

تازہ ترین