• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احتساب عدالت، چوہدری شوگر ملز کیس میں مریم نواز کی پیشی

لاہور (نمائندہ جنگ) احتساب عدالت لاہور نے سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی بیٹیمریم نواز کی چوہدری شوگر ملز کیس میں منی لانڈرنگ کے الزام میں ریفرنس داخل ہونے تک عدالت میں پیشی سے استثنیٰ دینے کی درخواست پر فریقین کے وکلأ کو بحث کیلئے 22 نومبر کو طلب کرلیا ہے۔ عدالت نے گزشتہ روز کیلئے نواز شریف کی حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی ۔ احتساب عدالت کے جج چودھری امیر محمد خان نے چودھری شوگر ملز کے ذریعے منی لانڈرنگ کے معاملے پر سماعت شروع کی تومریم نواز عدالت میں پیش ہوئیں. مریم نواز کے وکیل نے ریفرنس داخل ہونے تک حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی تو نیب کے وکیل نے اس کی مخالفت کی اور بتایا کہ ملزم کا عدالت میں پیش ہونا لازمی ہے. اس سے پہلے وکیل نے نواز شریف کے میڈیکل سرٹیفکیٹ پیش کئے۔

تازہ ترین