• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گیلے وال اور جلال پور کو ملانے کیلئے17کلومیٹر سڑک تعمیر ہوگی:ڈپٹی کمشنر

ملتان ، شجاع آباد،سکندر آباد(سٹاف رپورٹ،نامہ نگاران) ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے کہا ہے کہ حکومت نے ارکان اسمبلی کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈز جاری کر دیئے ہیں، منصوبوں پر2 ماہ کے اندر کام کا آغاز ہو گا، گیلے وال اور جلال پورپیروالا کو ملانے کیلئے17کلومیٹر طویل سڑک تعمیر کی جائیگی اور منصوبہ آئندہ سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کیا جائے گا،وہ گورنمنٹ پرائمری سکول لعل والہ موضع رسول پور شجاع آباد میں کھلی کچہری سے خطاب کر رہے تھے،انہوں نے کہا کہ ممبران اسمبلی کو ملنے فنڈز ٹی او آرز کے مطابق یونین کونسلوں میں برابر فنڈز تقسیم ہونگے،2یونین کونسلیں مشترکہ طور بھی ایک منصوبے پر فنڈز خرچ کر سکیں گی، شجاع آباد اور جلالپور کا سب سے بڑا مسئلہ کھارے پانی کا ہے، ممبران اسمبلی کے 70فیصد فنڈ پینے کے صاف پانی کے منصوبوں پر خرچ کئے جائیں گے، ترقیاتی منصوبوں کی انسپکشن کیلئے مانیٹرنگ کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی۔
تازہ ترین