ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک کو ملتان سے الگ کرنے کیخلاف سرائیکستان قومی موومنٹ کے زیراہتمام اڈا صدیق آباد بوسن روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مرکزی چیف آرگنائزر رئیس اسد نے کہا کہ 9 نومبر 1901ء وائسرائے ہند نے ڈیرہ اسمعٰیل خان اور ٹانک کو ملتان سے کاٹ کر اس وقت کے صوبہ سرحد میں شامل کیا ، مظاہرے میں عبدالمطلب باری، ثناء اللہ ملک، ایم حبیب، حاکم علی، شعیب، ذیشان ، ابرار اجمل، صائم احمد ، مدنی مٹھل، روشن علی، دلاور حسین، کاشف بھٹی، عبداللہ گوندل، حسیب لودھرا، منیر احمد، رانا عاصم، عرفان قادری، شوکت حسین لودھرا، سلیم عباس، خاور عباس، رانا اقبال، رانا بہزاد، ملک سمیع اللہ، حبیب اللہ و دیگر شریک تھے۔