• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف کی لندن روانگی، ٹکٹ کنفرم ہوگئی


سابق وزیراعظم نواز شریف کی لندن روانگی کی ٹکٹ کنفرم ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف پیر کی صبح 9 بج کر 5 منٹ پر لندن کے لیے براستہ دوحا روانہ ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم قطر ائیر ویز کی پرواز کیو آر 629 سے لاہور سے لندن کےلیے روانہ ہوں گے۔

نواز شریف کے ہمراہ اس پرواز میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان بھی سفر کریں گے۔

ذرائع کے مطابق ٹکٹ پر نواز شریف کی پاکستان واپسی کے لیے سفر کی تاریخ 27 نومبر درج ہے۔

تازہ ترین